the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی




امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے گروہ کے خلاف فضائی کارروائیوں سے عسکریت پسندوں کے لیے کسی ایک جگہ جمع ہونا، نقل حرکت کرنا اور حملہ کرنا" بہت مشکل" ہو گیا ہے۔

کیری نے یہ بات بدھ کو 60 اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کہی جس میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سیاسی کوششوں کے بارے میں بات کی جائے گی۔اس سال کے اوائل میں شدت پسند گروہ نے شمالی شام اور مغربی عراق کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

کیری نے کہا کہ " اس اجلاس کے نتیجے میں ایک بیان سامنے آئے



گا جس میں ہمارا پیغام واضح ہو گا ؛ کہ ہم متحد ہیں اور ہم تمام معاملات پر اکھٹے پیش رفت کر رہے ہیں اور ہم اس مہم میں اس وقت تک شامل رہیں گے جب تک ہمیں کامیابی نہیں ہو جاتی"۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کو اس کی فکر کرنی چاہیئے کہ فضا سے ان پر کیا گرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قیادت میں ہونے والی فضائی کارروائیاں ضرورت کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ عراق کی سکیورٹی فورسز کے لیے تربیت اور امداد کو وسیع کیا جائے گا۔

اگست میں اس مہم کے شروع ہونے سے اب تک، اتحادیوں نے عراق اور شام میں 1,000 سے زائد فضائی کارروائیاں کی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.